وزیرِ اعظم عمران خان آج کورونا ریلیف ٹائیگر فورس سے خطاب کریں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیرِ اعظم عمران خان آج کورونا ریلیف ٹائیگر فورس سے خطاب کریں گے
وزیرِ اعظم عمران خان آج کورونا ریلیف ٹائیگر فورس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان آج کورونا ریلیف ٹائیگر فورس سے خصوصی خطاب کریں گے۔

ملک بھر سے منتخب رضاکاروں پر مشتمل وزیرِ اعظم عمران خان کی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران مستحق افراد کی امداد کیلئے تشکیل دی گئی ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کورونا ریلیف ٹائیگر فورس سے خطاب میں ملک بھر میں ضرورت مندوں کی امداد کے حوالے سے ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

قومی ٹی وی چینل (پی ٹی وی ہوم) سمیت ملک بھر کے نجی ٹیلی ویژنز پر وزیرِ اعظم عمران خان کا خطاب اسلام آباد سے براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

کورونا وائرس ملک بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ لاک ڈاؤن کے باعث ملکی معیشت کو اربوں کا نقصان ہورہا ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان آج سہ پہر 3 بج کر 15 منٹ پر ٹائیگرفورس سے خطاب کریں گے۔ 

Related Posts