ترک ڈرامہ حواس پر سوار، ریما نے ارطغرل غازی نشر کرنیکی مخالفت کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

Reema speaks out against airing of Turkish drama 'Ertugrul Gazi' on national TV

لاہور : پاکستان کی معروف اداکارہ ریما خان نے ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کرنے کی مخالفت کردی ہے۔

رمضان شو کے دوران ایک نجی چینل پر میزبانی کے فرائض انجام دینے والی اداکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ غیر ملکی ڈرامہ کو پی ٹی وی پر نشر کرنے سے ہمارے فنکاروں اور ہدایت کاروں کی شہرت اور ساکھ کو نقصان پہنچنے گا۔

اداکارہ ریما خان نے کہا کہ ہمارے پاس بہت ساری چیزیں موجود ہیں ، ہمیں غیر ملکی اسکرپٹس پر جانے کے بجائے اپنے مواد کو آن ائیر کرنا چاہئے۔

ریما خان نے کہا کہ حکومت کی عدم توجہی اور نظر انداز کرنے کی وجہ سے ہمارے فنکار اپنے گھروں میں بیکار بیٹھے ہیں اور کام نہ ملنے کی وجہ سے شدید پریشان ہیں۔

مزید پڑھیں:احسن خان حلیمہ سلطان کو بچانے کیلئے ارطغرل بن کر میدان میں کود پڑے

واضح رہے کہ ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے جس پر فنکاروں میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے۔

Related Posts