محکمہ موسمیات نے عید کا چاند آج نظر آنے کی پیشگوئی کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

شعبان کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
شعبان کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے عید کا چاند آج نظر آنے کی پیشگوئی کردی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کا چاند آج نظر آنے کی صورت میں عید الفطر اتوار کو ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شوال کا چاند آج 29 رمضان المبارک کو نظر آنے کے معمولی امکانات موجود ہیں۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج 29 رمضان المبارک بروز ہفتہ کو ملک کے اکثر و بیشتر علاقوں میں مطلع صاف اور کہیں کہیں بادل رہنے کا امکان ہے، شوال کا چاند آج 29 رمضان المبارک کو نظر آنے کے معمولی امکانات موجود ہیں۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان عید کا چاند نظر آ گیا ہے،تحصیل میرعلی سے 10 شہادتیں موصول۔شمالی وزیرستان میں آج عید ہوگی۔

Related Posts