جنیوا: کورونا وائرس سے دنیا بھر میں57لاکھ 92ہزار افراد متاثر جبکہ 3لاکھ 57ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر57 لاکھ92 ہزار264 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے13فیصد (3لاکھ57ہزار467) افراد ہلاک ہوئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ52 ہزار 974فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد29 لاکھ36ہزار 53 ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے24لاکھ98ہزار744فراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، روس، اسپین اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ ممالک میں اٹلی چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
اٹلی کے بعد فرانس، جرمنی،ترکی، بھارت اور ایران سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔