ملک میں عظمیٰ خان کے معاملے پر 2 مختلف موضوعات پر بحث ہو رہی ہے۔ماہرہ خان

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک میں عظمیٰ خان کے معاملے پر 2 مختلف موضوعات پر بحث ہو رہی ہے۔ماہرہ خان
ملک میں عظمیٰ خان کے معاملے پر 2 مختلف موضوعات پر بحث ہو رہی ہے۔ماہرہ خان

کراچی:پاکستانی فلم اور ٹی وی کی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں عظمیٰ خان کے معاملے پر 2 مختلف موضوعات پر بحث ہو رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ پہلا موضوع جو عظمیٰ خان کے حوالے سے موضوعِ گفتگو بنا ہوا ہے، وہ بے وفائی ہے جبکہ کوئی بھی شخص اپنے درست ہوش و حواس کے ساتھ اس کی حمایت نہیں کرسکتا۔

اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ دوسرا موضوع یہ ہے کہ کوئی بھی مسئلہ ہو، طاقتور کوئی بھی غلط کام کرکے کس طرح صاف نکل جاتے ہیں جبکہ میں ذاتی طور پر احتساب کی قائل ہوں۔ دعا ہے کہ پاکستان میں ہم سب کے ساتھ مساوی سلوک کیا جائے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل مشہور فلم جوانی پھر نہیں آنی کی اداکار عظمیٰ خان نے ہراساں کیے جانے اور دھمکیوں کے ملنے کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا۔

اس حوالے سے اداکارہ نے گزشتہ روز  اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ یہ میرا ذاتی بیان ہے، برائے مہربانی انصاف کی اس جدوجہد میں میری مدد کی جائے۔

مزید پڑھیں: مجھے بلیک میل اور ہراساں کیا گیا۔ عظمیٰ خان

Related Posts