کراچی:پاکستانی فلم اور ٹی وی کی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں عظمیٰ خان کے معاملے پر 2 مختلف موضوعات پر بحث ہو رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ پہلا موضوع جو عظمیٰ خان کے حوالے سے موضوعِ گفتگو بنا ہوا ہے، وہ بے وفائی ہے جبکہ کوئی بھی شخص اپنے درست ہوش و حواس کے ساتھ اس کی حمایت نہیں کرسکتا۔
اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ دوسرا موضوع یہ ہے کہ کوئی بھی مسئلہ ہو، طاقتور کوئی بھی غلط کام کرکے کس طرح صاف نکل جاتے ہیں جبکہ میں ذاتی طور پر احتساب کی قائل ہوں۔ دعا ہے کہ پاکستان میں ہم سب کے ساتھ مساوی سلوک کیا جائے۔
Two very different topics being argued. One is infidelity – which no one in their right mind stands for. The other is – how the powerful get away with absolutely anything! I stand for accountability always. May we all be treated equally by the law of this land. #UzmaKhan
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) May 28, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل مشہور فلم جوانی پھر نہیں آنی کی اداکار عظمیٰ خان نے ہراساں کیے جانے اور دھمکیوں کے ملنے کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا۔
اس حوالے سے اداکارہ نے گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ یہ میرا ذاتی بیان ہے، برائے مہربانی انصاف کی اس جدوجہد میں میری مدد کی جائے۔
مزید پڑھیں: مجھے بلیک میل اور ہراساں کیا گیا۔ عظمیٰ خان
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








