اللہ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اسلم قریشی کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔کامران اکمل

تازہ ترین

تازہ ترین

اللہ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اسلم قریشی کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔کامران اکمل
اللہ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اسلم قریشی کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔کامران اکمل

قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑی کامران اکمل نے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اسلم قریشی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ اسلم قریشی کی وفات پر مجھے دلی افسوس اور ان کے اہلِ خانہ اور دوستوں سے ہمدردی ہے۔

کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ دُعا ہے کہ اسلم قریشی کی روح کو اللہ تعالیٰ جنت میں اعلیٰ مقام  اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس  کے پیش نظرنافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے قومی کرکٹر کامران اکمل نے اپنے گھر میں ہی ورک آؤٹ شروع کردیا اور سخت ٹریننگ کرکے وقت گزارنے لگے۔

لاک ڈاؤن کی ایسی ہی صورتحال میں اپریل کے دوران  پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی گھروں میں تنہائی اختیار کرلی اور قرنطینہ میں جانے کے بعدخود کو فٹ رکھنے میں مصروف ہو گئے۔

مزید پڑھیں: کامران اکمل نے گھر میں ہی ورک آؤٹ شروع کردیا

Related Posts