قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑی کامران اکمل نے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اسلم قریشی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ اسلم قریشی کی وفات پر مجھے دلی افسوس اور ان کے اہلِ خانہ اور دوستوں سے ہمدردی ہے۔
کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ دُعا ہے کہ اسلم قریشی کی روح کو اللہ تعالیٰ جنت میں اعلیٰ مقام اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
My deep condolences to his family & friends.May Allah rest his soul in peace & grant him best Place in Jannah Ameen https://t.co/FasKjN2O4d
— Kamran Akmal (@KamiAkmal23) June 6, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس کے پیش نظرنافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے قومی کرکٹر کامران اکمل نے اپنے گھر میں ہی ورک آؤٹ شروع کردیا اور سخت ٹریننگ کرکے وقت گزارنے لگے۔
لاک ڈاؤن کی ایسی ہی صورتحال میں اپریل کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی گھروں میں تنہائی اختیار کرلی اور قرنطینہ میں جانے کے بعدخود کو فٹ رکھنے میں مصروف ہو گئے۔
مزید پڑھیں: کامران اکمل نے گھر میں ہی ورک آؤٹ شروع کردیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








