اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان کو پیٹرول کے بحران کی رپورٹ پیش کردی گئی ، وزیراعظم نے مصنوعی بحران میں ملوث کمپنیوں اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم ڈویژن کو اس بحران کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے،رپورٹ میں بحران کو مصنوعی قرار دیتے ہوئے ایندھن کے بحران کے پس پردہ عناصر کا بھی تعین کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کی نو کمپنیوں نے جان بوجھ کر بحران پیدا کیا جبکہ ڈی جی آئل ڈاکٹر شفیع الرحمن آفریدی اور پیٹرولیم ڈویژن کے افسران اپنے فرائض سرانجام دینے میں ناکام رہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے قلت پیدا کرنے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے اور ذمہ دار کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔
مزید پڑھیں:ناجائز منافع خوروں نے پیٹرول ذخیرہ کرلیا، قیمتیں بڑھانے کیلئے فراہمی بند
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








