اسلام آباد :شہریوں کو کورونا وائرس سے بچانے کے لئے وفاقی دارالحکومت کے چار سب سیکٹرز میں لاک ڈاؤن نافذ کردیاگیا ہے۔
لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو ضروری سامان خریدنے کے علاوہ گھروں سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم میڈیکل اسٹور اور اشیاء خورد ونوش کی دکانیں لاک ڈاؤن کے دوران کھلی رہیں گی۔
اس سے پہلے 430 کیسز کی تصدیق کے بعد سیکٹر G-9 کو سیل کردیا گیا تھا اور انتظامیہ نے وہاں بھی دو سب سیکٹرز کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اس سے قبل تمام ذیلی سیکٹرزکے رہائشیوں کو ضروری انتظامات کرنے اور ضروری اشیاء کے حصول کے لئے کافی وقت دیا گیا جبکہ انتظامیہ نے اس دوران انتظامات مکمل کیے ، لاک ڈاؤن والے ان علاقوں میں شادیوں اور کسی بھی قسم کے اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں:کورونا کیسز بڑھنے کے باوجود حکومت نے تفتان بارڈر 7دن کیلئے دوبارہ کھول دیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








