لندن، نامعلوم شخص کا چاقو سے حملہ،3 افراد ہلاک، متعدد زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

لندن، نامعلوم شخص کا چاقو سے حملہ،3 افراد ہلاک، متعدد زخمی
لندن، نامعلوم شخص کا چاقو سے حملہ،3 افراد ہلاک، متعدد زخمی

لندن:کاؤنٹی برک شائر کے علاقے ریڈنگ کے ایک پارک میں بیٹھے افراد پر نامعلوم شخص کا چاقو سے حملہ، حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جنوب مشرقی لندن کی کاؤنٹی برک شائر میں نامعلوم شخص نے ریڈنگ کے ایک پارک میں چاقو سے متعدد حملے کیے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں،زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

نامعلوم شخص کی جانب سے حملہ اس وقت کیا گیا جب ’بلیک لائیوز میٹرز‘ تحریک کے حوالے سے احتجاج کیا جارہا تھا تاہم ایک عینی شاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملہ احتجاج ختم ہونے کے تقریباً 3 گھنٹے بعد کیا گیا ہے۔جبکہ احتجاج کرنے والے افراد اُس وقت تک جاچکے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے 25 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے بارے میں یہ خیال ہے کہ اس کا تعلق لیبیا سے ہے جب کہ انسدادِ دہشت گردی کے محکمے سے تعلق رکھنے والے افسران اس وقت جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

پولیس کے مطابق حملوں کے مقاصد کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے۔دوسری جانب برطانوی وزیراعظم برس جانسن نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ہمدردی حملے میں متاثر ہونے والے افراد کے ساتھ ہیں اور ذمہ دار جو بھی اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Related Posts