ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ٹینس کورٹس میں واپسی کا اعلان کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اعصام الحق
ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ٹینس کورٹس میں واپسی کا اعلان کردیا

اسلام آباد:ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی) کے جانب سے ٹینس مقابلوں کی اگست سے بحالی کے اعلان کے بعد پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام لحق نے بھی ٹینس کورٹس میں واپسی کا اعلان کر دیا۔

ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز کے اعلان کے مطابق کورونا وائرس کے باعث معطل ٹینس مقابلے 14 اگست کو واشنگٹن میں سٹی اوپن کے ساتھ بحال ہو جائیں گے۔پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق بحالی کے بعد دوسرے ایونٹ 22 اگست سے ہونے والے سنساٹی اوپن میں شرکت کریں گے جس کے بعد وہ اگست میں یو ایس اوپن اور پھر ستمبر میں فرنچ اوپن میں بھی ایکشن میں ہوں گے۔

ٹینس اسٹار اعصام الحق نے کہاکہ سنساٹی اوپن سے ایک بار پھر ٹینس ایکشن میں واپس آئیں گے، یو ایس اوپن اور فرنچ اوپن میں بھی شرکت کو یقینی بنائیں گے، قومی ٹینس اسٹار نے بتایا کہ مارچ میں ڈیوس کپ ٹائی کے بعد سے انہوں نے ٹینس نہیں کھیلی تھی۔

ٹینس اسٹارکا کہنا تھا کہ اے ٹی پی کی جانب سے ٹینس کی بحالی کے اعلان کے بعد وہ منتظر ہیں کہ پنجاب میں جونہی لاک ڈاؤن ختم ہو تو وہ باضابطہ اپنی پریکٹس کا آغاز کردیں تاکہ اگست میں ہونے والے ایونٹس کے لیے تیار ہوا جاسکے۔

اعصا م الحق نے تصدیق کی کہ وہ برطانیہ کے ڈومینک انگلوٹ کے ساتھ اپنی شراکت داری برقرار رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹینس میں کورٹ پر تو ایس او پی اور سوشل ڈسٹنس فالو آسانی سے ہو جائیں گے۔لیکن کورٹ کے باہر کچھ مسائل ہو سکتے ہیں کیوں کہ کورٹ کے باہر اکثر پلیئرز لاکر روم بھی شیئر کرتے ہیں۔

40 سالہ اعصام الحق 1998 سے پروفیشنل ٹینس سرکٹ کا حصہ ہیں، وہ اس سال 23 جون کو اولمپک ڈے کے موقع پر ہونے والی آئی او سی کی لائیو ورک آؤٹ مہم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

Related Posts