خدا مغفرت فرمائے لیکن اسلم جناح قائدِ اعظم کے نواسے نہیں تھے۔فواد چوہدری کا انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

خدا مغفرت فرمائے لیکن اسلم جناح قائدِ اعظم کے نواسے نہیں تھے۔فواد چوہدری کا انکشاف
خدا مغفرت فرمائے لیکن اسلم جناح قائدِ اعظم کے نواسے نہیں تھے۔فواد چوہدری کا انکشاف

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسلم جناح کے انتقال پر افسوس ہے لیکن وہ قائدِ اعظم کے نواسے نہیں تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ خدا مغفرت کرے لیکن اسلم صاحب قائدِ اعظم کے نواسے نہیں تھے، جناح صاحب کے نواسے کا نام ناسلی واڈیا ہے اور وہ ہندوستان کے امیر ترین خاندانوں میں شامل ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  خود کو بانی پاکستان محمد علی جناح کا نواسا قرار دینے والے محمد اسلم جناح طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، تدفین محمّد شاہ قبرستان میں ہوگی۔

جہانگیر آباد میں کئی دہائیوں تک کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے والے محمد اسلم جناح گزشتہ روز  علالت کے سبب 70 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔

مزید پڑھیں:  محمد اسلم جناح کراچی میں انتقال کرگئے

Related Posts