اسلام آباد: وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسلم جناح کے انتقال پر افسوس ہے لیکن وہ قائدِ اعظم کے نواسے نہیں تھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ خدا مغفرت کرے لیکن اسلم صاحب قائدِ اعظم کے نواسے نہیں تھے، جناح صاحب کے نواسے کا نام ناسلی واڈیا ہے اور وہ ہندوستان کے امیر ترین خاندانوں میں شامل ہیں۔
خدا مغفرت کرے لیکن اسلم صاحب قائد اعظم کےنواسے نہیں تھے، جناح صاحب کے نواسے کا نام ناسلی واڈیا ہے اور وہ ہندوستان کے امیر ترین خانوادوں میں ہیں ۔ https://t.co/vrustyihhR
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 22, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل خود کو بانی پاکستان محمد علی جناح کا نواسا قرار دینے والے محمد اسلم جناح طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، تدفین محمّد شاہ قبرستان میں ہوگی۔
جہانگیر آباد میں کئی دہائیوں تک کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے والے محمد اسلم جناح گزشتہ روز علالت کے سبب 70 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔
مزید پڑھیں: محمد اسلم جناح کراچی میں انتقال کرگئے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








