پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی مشہور اداکارہ وینا ملک نے اراکینِ اسمبلی کے کردار پر رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ تر اراکینِ اسمبلی ٹیکس چور اور بد دیانت ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکارہ وینا ملک نے کہا کہ وفاق، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ، بلوچستان اور سینیٹ کے اراکین کی سالانہ تنخواہ 35 ارب 54 کروڑ 70 لاکھ کے قریب بنتی ہے جن میں سے زیادہ تر افراد ٹیکس چور، بدعنوان اور بد دیانت ہیں۔
اداکارہ وینا ملک نے کہا کہ کیا ایک غریب ملک کے غریب عوام اس لیے ٹیکس دیتے ہیں کہ خود کو غریبوں کا نمائندہ کہنے والے اربوں روپے تنخواہ لیتے رہیں؟
وفاق،پنجاب،سندھ،خیبرپختنخواہ،بلوچستان،سینٹ کے ممبران اسمبلی کی سالانہ تنخواہ 35 ارب 54 کروڑ 70 لاکھ کے قریب بنتی ہے ان میں زیادہ تر ٹیکس چور کرپٹ بدیانت ہیں
کیا ایک غریب ملک کی غریب عوام اس لیے ٹیکس دیتی ہے کہ خود کو غریبوں کے نمائندے کہنے والے اربوں روپے تنخواہ لیتے رہیں؟
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) June 24, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ وینا ملک نے کہا کہ عوام ججز کو بدعنوان سمجھتی ہے جبکہ میں عوام کے عدلیہ مخالف پیغامات سے اتفاق نہیں کرتی۔
ٹوئٹر پر 4 روز قبل اپنے پیغام میں اداکارہ وینا ملک نے کہا کہ عوام کہہ رہے ہیں کہ جج کرپٹ ہیں جو نہ صرف یہ کہ خود بدعنوان ہیں بلکہ ان کے پورے خاندان بھی بدعنوانی میں ملوث ہیں کیونکہ ان سے غریبوں کو انصاف نہیں ملتا۔
مزید پڑھیں: عدلیہ مخالف پیغامات سے اتفاق نہیں کرتی۔وینا ملک
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








