لانڈھی میں واقع امام دین فریش جوس کا دعویٰ ہے کہ ہم علاقے میں سب سے اچھا مینگو شیک تیار کرتے ہیں، امام دین فریش جوس کےعملےکا کہنا ہے کہ ہم مینگوشیک میں چونسہ آم استعمال کرتے ہیں اور ہمارا ذائقہ اور معیار دوسروں سے منفرد ہے۔
کراچی میں مناسب پیسوں میں خالص اور فرحت بخش مینگو شیک کیلئے بسم اللہ جوس پوائنٹ اپنی مثال آپ ہے، یہاں آنے والے کسٹمرز آموں کی کئی اقسام دیکھ کر حیرت کے ساتھ ساتھ سوچ میں پڑ جاتے ہیں۔
کراچی میں آم کے دیوانوں کیلئے آغا یاسین جوس بھی اپنی خدمات انجام دینے میں پیش پیش ہے، رس بھرے ، صحت بخش اور مزیدار مینگو شیک کے شوقین شہر کے دور دراز علاقے سے خاص طور پر آغا یاسین جوسکا رخ کرتے ہیں۔