پاک فوج میں پہلی خاتون افسر کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پرترقی دی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

First female officer in Pakistan Army promoted as Lieutenant General

راولپنڈی :پاک فوج کی میجر جنرل نگار جوہر لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والی پاکستان آرمی کی پہلی خاتون افسر بن گئیں۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نگار جوہر پاک فوج کی پہلی خاتون افسر ہیں جنھیں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے ۔

لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کوپاک فوج میں بطور سرجن جنرل تعینات کیا گیا ہے اور انہیں یہ اعزاز بھی حاصل ہوا ہے کہ اس سے قبل اس عہدے پر کسی بھی خاتون کی تقرری نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں:اللہ ہماری زندگیوں سے کورونا جیسے لوگوں کو بھی ختم کردیگا، بشریٰ انصاری

لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا تعلق خیبر پختونخوا میں صوابی کے علاقے پنج پیر سے ہے۔

Related Posts