جعلی لائسنس اسکینڈل، یورپ میں پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن 6 ماہ کیلئے معطل

تازہ ترین

تازہ ترین

پی آئی آے کاکراچی سے ژوب کے لئے ہفتہ وار دو پرواز وں کا آغاز
پی آئی اے کی جانب سے کراچی چیمبر میں آؤٹ لیٹ قائم کردیاگیا

کراچی :یورپی یونین کی ایئر سیفٹی ایجنسی نے جعلی لائسنس کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کو یورپ میں چھ ماہ کے لئے پروازوں سے روک دیا ہے۔

پی آئی اے کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ای اے ایس اے نے یورپی یونین کے رکن ممالک کے ساتھ کام کرنے کے لئے پی آئی اے کی اجازت عارضی طور پر معطل کردی ہے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ پی آئی اے عارضی طور پر یورپ جانے والی اپنی تمام پروازیں بند کردے گی۔

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جن مسافروں کے پاس پی آئی اے کی ریزرویشن ہے وہ ٹکٹ واپس یا توسیع کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اور انتظامی اقدامات کی وجہ سے یہ معطلی جلد ختم ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں: اب تھوڑا گھبرالیں ؟

واضح رہے کہ وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور نے 262 پائلٹس کے لائسنس کو جعلی قرار دیا تھا،وزیر ہوا بازی غلام سرور نے کہا تھا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے 141 ، ایئر بلیو کے 9 ، سیرین ایئر لائن کے 10 اور شاہین ایئر لائن کے 17 پائلٹس کی اسناد مشکوک ہیں۔

یورپی یونین نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کے پائلٹس کی اسناد پر سوالات اٹھنے کے بعد پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن 6 ماہ کیلئے معطل کردیا ہے۔

Related Posts