اسلام آباد: مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کے الیکٹرک کے صارفین کے لئے ٹیرف میں اضافہ کردیا گیا۔
کے الیکٹرک کے لئے سہ ماہی بنیادوں پر ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاور ڈویژن 2016سے 2019کے دوران سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی سمری منظورکرلی گئی۔
واضح رہے کہ پورے ملک میں اس دوران بدترین لوڈشیڈنگ کی صورتحال ہے، بعض علاقوں میں پورے پورے دن بجلی نہیں ہوتی، اس کے باوجود بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔