صنعتکاروں کا سالانہ انتخابات ایک سال کیلئے ملتوی کرنے کا مطالبہ

تازہ ترین

تازہ ترین

All 15 BMG Candidates elected unopposed in KCCI Election 2021-22

کراچی : نارتھ کراچی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری نے کورونا وباء کے پھیلاؤ کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن سے ٹریڈ باڈی کے سالانہ انتخابات برائے 21-2020کو ایک سال کے لیے ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

نکاٹی نے ڈی جی ٹی او کو بھیجے گئے خط میں کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے ملک کو اس وقت سنگین صورتحال کا سامنا ہے اور کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے سے انسانی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں جبکہ تجارت و صنعت پر بھی اس کے تباہ کن اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

نکاٹی نے خط میں خدشہ ظاہر کیا کہ کورونا کی موجودگی میں ٹریڈ باڈی کے سالانہ انتخابات کا انعقاد ناممکن ہے اور جولائی میں انتخابات کا شیڈول جاری کیا جاسکتا ہے کیونکہ انتخابات میں ووٹنگ کے لیے زیادہ تعداد میں لوگوں کو جمع کرنے کا مطلب کورونا وبا کو پھیلنے کی دعوت دینا ہے۔

موجودہ حالات میں سماجی دوری کو یقینی بنانا بالکل بھی ممکن نہیں ہوسکے گا جبکہ سندھ حکومت نے بھی زیادہ تعداد میں لوگوں کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے جس پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نارتھ کراچی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری نے ڈی جی ٹی اوسے سالانہ انتخابات ایک سال کے لیے ملتوی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ کورونا کے خلاف جنگ میں تاجربرادری حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہم کسی صورت بھی جان بوجھ کر لوگوں کو اس مہلک وبا کا شکار نہیں کر سکتے۔

مزید پڑھیں: حکومت کارگو ٹرانسپورٹ کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے، جاوید آرائیں

ان کا کہنا ہے کہ کورونا سے پیدا ہونے والے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے انتخابات مؤخرکیے جائیں اور موجودہ عہدیداروں کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی اجازت دی جائے تاکہ صنعتکاربرادری کے مسائل بلارکاوٹ حل کیے جاسکیں اور صنعتوں کو فروغ دیا جاسکے۔

Related Posts