پاکستان کو بہتر مستقبل کیلئے قابلِ تجدید ملکی توانائی پر انحصار کرنا ہوگا۔اسد عمر

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کو بہتر مستقبل کیلئے قابلِ تجدید ملکی توانائی پر انحصار کرنا ہوگا۔اسد عمر
پاکستان کو بہتر مستقبل کیلئے قابلِ تجدید ملکی توانائی پر انحصار کرنا ہوگا۔اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ بہتر مستقبل کیلئے پاکستان کو قابلِ تجدید ملکی توانائی پر انحصار کرنا ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ واپڈا نے سن 20-2019ء کے دوران سب سے زیادہ برقی توانائی پیدا کی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 20 فیصد زائد ہے۔

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا کہ داسو، مہمند اور دیامر بھاشا کی تعمیر سے ہائیڈل کے شعبے میں توانائی بڑے پیمانے پر بڑھ جائے گی جس پر انحصار ضروری ہے۔

وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم مقامی اور قابلِ تجدید توانائی کے ذرائع پر انحصار کریں جبکہ برآمد کیا گیا تھرمل ایندھن ہمیں مہنگا پڑتا ہے۔ 

Related Posts