لاہور: پاکستان ریلوے حکام نے کہا ہے کہ ملک بھر کے مختلف شہروں میں معطلی کے بعد راتوں رات آمدورفت کو بحال کردیا گیا ہے جبکہ ٹرینوں کی آمدورفت شالیمار ایکسپریس اور کارگو ٹرین کے مابین خان پور میں ہونے والے حادثے کے باعث معطل ہوئی۔
پاکستان ریلوے حکام کے مطابق کلیرنس کے بعد شالیمار ایکسپریس لاہور کیلئے روانہ ہو گئی جبکہ اعوان ایکسپریس 12 گھنٹوں کے تعطل کے بعد خانپور کیلئے روانہ ہوئی۔ حکام کے مطابق دوسری جانب کے راستے کیلئے ٹریک پر کام جاری ہے۔
دوسری جانب ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کرنے والے ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہونے پر خوشی سے نہال ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ ریلوے حکام نے بروقت کارروائی کرکے سفری مشکلات کو آسان کردیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان ریلوے نے اپنے جزوی آپریشن میں مزید دس ٹرینیں شامل کردی ہیں جس کے بعد روزانہ کی بنیاد پر چلنے والی ٹرینوں کی تعداد چالیس ہوگئی ہے۔
دوبارہ فعال ہونیوالی ٹرینوں میں سر سید ایکسپریس ، کراچی ایکسپریس ، شالیمار ایکسپریس ، بہاؤالدین ذکریا ایکسپریس اور راول ایکسپریس شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان ریلوے کے جزوی آپریشن میں مزید دس ٹرینیں شامل
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








