بحریہ ٹاؤن میں جانوروں کی حالت قابلِ رحم، شان نے چڑیا گھر بند کرنے کا مطالبہ کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

بحریہ ٹاؤن میں جانوروں کی حالت قابلِ رحم، شان نے چڑیا گھر بند کرنے کا مطالبہ کردیا
بحریہ ٹاؤن میں جانوروں کی حالت قابلِ رحم، شان نے چڑیا گھر بند کرنے کا مطالبہ کردیا

پاکستانی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار شان شاہد نے بحریہ ٹاؤن میں جانوروں کی قابلِ رحم حالت کو دیکھتے ہوئے چڑیا گھر بند کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکار شان نے کہا کہ میں بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض سے خصوصی درخواست کرتا ہوں کہ کہ براہِ کرم اپنے چڑیا گھر بند کردیں کیونکہ آپ کی سرپرستی میں جانوروں کے ساتھ بہت برا سلوک ہورہا ہے۔

اداکار شان شاہد نے کہا کہ یہ میری عاجزانہ درخواست ہے کہ یا تو آپ جانوروں کے ساتھ بد سلوکی کا نوٹس لیجئے یا پھر جانوروں کو ان کے فطری ماحول میں واپس بھیج دیجئے کیونکہ جانوروں سے حسنِ سلوک بطور مسلمان  ہمارے ایمان کا بھی حصہ ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم  پر بے جا تنقید، شان خاموش نہ رہ سکے

Related Posts