معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی چوتھی برسی آج منائی جارہی ہے

تازہ ترین

تازہ ترین

شفقت، محبت اور رحم دلی کا پیکر سماجی کارکن عبد الستار ایدھی کو بچھڑے 6 برس بیت گئے
شفقت، محبت اور رحم دلی کا پیکر سماجی کارکن عبد الستار ایدھی کو بچھڑے 6 برس بیت گئے

کراچی: مشہورومعروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی چوتھی برسی آج منائی جارہی ہے جبکہ ملک کے نامور رہنما نے وطنِ عزیز سے باہر بھی پاکستان کا نام روشن کیا۔

بھارتی ریاست گجرات میں جنم لینے والے عبدالستار ایدھی کی ایدھی فاؤنڈیشن کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہے جبکہ عبدالستار ایدھی خود چھٹی لیے بغیر مسلسل کئی کئی گھنٹوں تک عوام کی خدمات میں مصروف رہتے تھے۔

اپنی طبیعت کی سادگی، صاف گوئی اور بے باکی کے باعث عبدالستار ایدھی عوام و خواص میں یکساں مقبول تھے جبکہ سن 2016ء میں عبدالستار ایدھی کی وفات وطنِ عزیز کیلئے بھاری خسارے کا پیغام لائی۔

سانس کی تکلیف میں مبتلا عبدالستار ایدھی نے آخری دم تک ملک کی خدمت کی اور ایمبولینس سروسز، شیلٹر ہومز اور یتیم خانوں سمیت عوام کی خدمت کیلئے طرح طرح کی خدمات مہیا کیں۔

آج کراچی سمیت ملک بھر میں اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں جہاں جہاں عبدالستار ایدھی کے چاہنے والے موجود ہیں، ان کی چوتھی برسی انتہائی عزت اور احترام کے ساتھ منا رہے ہیں۔ قوم عبدالستار ایدھی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  عبدالستار ایدھی کے پاکستان پر احسانات

 

Related Posts