پنجاب اور سندھ میں سی این جی اسٹیشنز 48 گھنٹوں کے بعد آج کھل جائیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

Sindh's CNG stations to remain closed for another 24 hours

پاکستان کے صوبہ پنجاب اور سندھ میں 48 گھنٹوں کے تعطل کے بعد سی این جی اسٹیشنز آج کھل جائیں گے جس کی آل پاکستان کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث عبداللہ پراچہ نے تصدیق کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ آج دوپہر 12 بجے سی این جی اسٹیشنز کھول دئیے جائیں گے جبکہ قبل ازیں حکومت نے دونوں صوبوں کے سی این جی اسٹیشنز غیر معینہ مدت کیلئے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا کہ سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ حکومت کے بجلی کے شعبے کو ایندھن مہیا کرنے کیلئے اور فرنس آئل فراہم کرنے کے متبادل انتظامات کے بعد کیا گیا۔

آل پاکستان گیس ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے کہا کہ سندھ میں سی این جی پہلے ہی بند تھی کیونکہ تمام تر گیس کے الیکٹرک کی طرف جا رہی تھی۔ قبل ازیں سی این جی ایسوسی ایشن یہ اعلان کرچکی تھی کہ سی این جی اسٹیشنز جمعہ سے اتوار تک بند رہیں گے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک بجلی گھروں کیلئے فرنس آئل کی وافر مقدار کا بہانہ بنا کر شہر میں مسلسل لوڈ شیڈنگ کر رہی ہے جس سے کراچی کے شہری عاجز آچکے ہیں۔ گزشتہ ماہ ایس ایس جی سی نے ہدایت کی کہ کے الیکٹرک کو روزانہ 50 ملین میٹرک مکعب فٹ گیس دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سی این جی کی قیمت میں ساڑھے 7روپے فی لیٹر کی کمی

Related Posts