لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ، 11 سالہ لڑکی سمیت 5 شہری زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ، 11 سالہ لڑکی سمیت 5 شہری زخمی
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ، 11 سالہ لڑکی سمیت 5 شہری زخمی

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے باعث 11 سالہ لڑکی اور 1 خاتون  سمیت 5 شہری زخمی ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے رات گئے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے نزدیک شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ  کے نتیجے میں ایک خاتون اور  11 سالہ لڑکی سمیت 5 معصوم شہری زخمی ہو گئے جبکہ بھارت نے یہ بلا اشتعال فائرنگ لائن آف کنٹرول کے قریب خجیرہ سیکٹر میں کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج نے بلااشتعال فائرنگ کا جواب دیتے ہوئے  بھارتی پوسٹوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جہاں سے فائرنگ کی گئی تھی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  بھارت اپنی ہٹ دھرمیوں سے باز نہ آیا، ڈی جی آئی ایس کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں معمر خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے گزشتہ روز پیغام میں بتایا گیا کہ بھارتی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رکھ چکری سیکٹر پر فائرنگ کی۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی فائرنگ، معمر خاتون شدید زخمی

Related Posts