بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، معمر خاتون زخمی، ڈی جی آئی ایس پی آر

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، معمر خاتون زخمی، ڈی جی آئی ایس پی آر
بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، معمر خاتون زخمی، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: بھارت اپنی ہٹ دھرمیوں سے باز نہ آیا، ڈی جی آئی ایس کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں معمر خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رکھ چکری سیکٹر پر فائرنگ کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ضعیف خاتون زخمی ہوگئیں، جبکہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا

ڈی جی آئی ایس پی آر کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ رواں سال بھارتی فوج کی جانب سے 1643بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

Related Posts