کراچی: ادارہ فراہمی و نکاسی آب میں سیوریج کی لائنوں کی صفائی کے لیے سکشن مشینوں کی خریداری میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا اینٹی کرپشن نے نوٹس لے لیا ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ویسٹ ظفر اللہ دھاریجو کی سربراہی میں واٹر بورڈ آفس پر چھاپہ ،ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد تحقیقات شروع کردی گئی۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن حکام نے 14 سکشن مشینوں کی خریدری کے ٹینڈر میں مبینہ جعلسازی کی شکایات پر چھاپہ مارا ۔
ڈی ایم ڈی پلاننگ ایوب شیخ اور ٹیکنیکل اسٹاف آفیسر عامر وقار سے تحقیقات کا آغاز کر دیا،اینٹی کرپشن افسران کے سوالات سے واٹر بورڈ افسران بوکھلا گئے۔
ذرائع کے مطابق مشینوں کی خریداری میں مبینہ طور پر بھاری رقم خرد برد کر لی گئی تھی جس کی ذرائع ابلاغ نے اپنی خبروں میں نشاندہی کی تھی۔
مزید پڑھیں:6 سرکاری ہائیڈرنٹس 2 سال بعد نئے ٹھیکے پر دینے کی تیاریاں
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








