امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے اعلان کیا ہے کہ ہم مریخ پر رائٹ برادران کی طرز پر ہیلی کاپٹر کی پرواز شروع کریں گے تاکہ خلائی تحقیق کے عمل میں تیزی لائی جاسکے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے کہا کہ جب ہمارا ناسا پریزرو روور سرخ سیارے پر زندگی کی تلاش کیلئے اترے گا، ہم اس کے ساتھ ساتھ ایک تخلیقی تجربہ بھی کریں گے۔
پیغام میں خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے کہا کہ ہم مریخ پر تخلیقی ہیلی کاپٹر اتاریں گے جو انسان کی طرف سے کسی دوسرے سیارے پر پہلا خلائی جہاز ہوگا جو ایک کنٹرولڈ اڑان بھرے گا۔
When our @NASAPersevere rover launches to the Red Planet, an innovative experiment will ride along: the Ingenuity Mars Helicopter — the first aircraft to attempt controlled flight on another planet.
Get up to speed with these key facts: https://t.co/qS74v4s2Rm #CountdownToMars pic.twitter.com/iy2huwKRJz
— NASA (@NASA) July 15, 2020
یاد رہے کہ امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) کی سرخ سیارے پر جانے کیلئے تیاریاں جاری ہیں جس کے دوران مریخ کیلئے ورچؤل فوٹو بوتھ قائم کر دیا گیا۔
ٹوئٹر پر 3 روز قبل اپنے پیغام میں خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے خلا نوردی کے شوقین عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے سوال کیا کہ کیا آپ مریخ پر جانے کیلئے بے تاب ہیں کیونکہ ہم اِس شوق کی تسکین کا اہتمام کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: ناسا نے مریخ کیلئے ورچؤل فوٹو بوتھ قائم کردیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








