امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) کی سرخ سیارے پر جانے کیلئے تیاریاں جاری ہیں جس کے دوران مریخ کیلئے ورچؤل فوٹو بوتھ قائم کر دیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے خلا نوردی کے شوقین عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے سوال کیا کہ کیا آپ مریخ پر جانے کیلئے بے تاب ہیں کیونکہ ہم اِس شوق کی تسکین کا اہتمام کرچکے ہیں۔
خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے کہا کہ ہم نے آپ کیلئے ایک ورچؤل مریخی فوٹو بوتھ قائم کیا ہے جس کے تحت آپ تھری ڈی روور کا تجربہ حاصل کرسکیں گے جبکہ روور سے مراد مریخ پر تحقیق کیلئے بھیجا گیا روبوٹ ہے۔
ناسا نے کہا کہ ہم نے فوٹو بوتھ کے قیام کے ساتھ ساتھ مزید انتظامات بھی کیے ہیں تاکہ آپ ناسا کے مریخ کی طرف سفر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرسکیں۔
Excited about the #CountdownToMars? We've got you covered.
We created a virtual Mars photo booth, 3D rover experience & more for you to put your own creative touch on sending @NASAPersevere well wishes for her launch to the Red Planet! https://t.co/HNuRR6oXaO pic.twitter.com/Qy5IC5xt7v
— NASA (@NASA) July 12, 2020
زمین کے علاوہ کسی اور سیارے پر آج تک زندگی کے کوئی آثار دستیاب نہیں، تاہم انسان خلائی تحقیق کے روزِ اوّل سے ہی مریخ سمیت ہر سیارے پر زندگی کی تلاش میں مصروف ہے۔
سرخ سیارہ مریخ ہمیشہ سے انسان کی توجہ کا مرکز رہا ہے کیونکہ مریخ کی فضا میں زندگی کی تلاش ہمارے نظامِ شمسی کے دیگر سیاروں کی نسبت زیادہ آسان اور معقول دکھائی دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زمین اور زہرہ دونوں دِکھائی دے رہے ہیں۔مریخ سے پیغام آگیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








