قوانین کی خلاف ورزی، اسٹیٹ بینک حرکت میں آگیا، کمرشل بینکوں پر بھاری جرمانے عائد

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود7فیصد برقرار
اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود7فیصد برقرار

قوانین کی خلاف ورزی پر اسٹیٹ بینک حرکت میں آگیا، مرکزی بینک نے کم و بیش 15 کمرشل بینکوں پر بھاری جرمانے عائد کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی بینک نے کمرشل بینکوں کو ہدایت کی تھی کہ صارفین کی مکمل معلومات رکھی جائیں اور فارن ایکسچینج قوانین سمیت تمام مروّجہ قوانین پر لازمی عمل کیا جائے جس کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مذکورہ بینک صارفین کی معلومات اور فارن ایکسچینج کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔ مجموعی طور پر بینکوں پر 1 اعشاریہ 68 ارب روپے کے جرمانے عائد کردئیے گئے۔

رواں مالی سال کے دوران مرکزی بینک نے تمام جرمانے تیسرے سے چھٹے مہینے یعنی مارچ سے جون تک عائد کیے جبکہ جرمانوں کے نفاذ کا مقصد قوانین پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ اخفائے معلومات کی روک تھام ہے۔

  یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی مشکلات جلد ختم ہوجائیں گی۔اسٹیٹ بینک

Related Posts