جیسا کہ اوپرذکر کیا گیا ہے ، یحییٰ بریانی سینٹر 1980 ء سے شاہ فیصل کالونی میں بہترین پلاؤ فروخت کررہا ہے۔یحییٰ بریانی سینٹرکے عملے کا کہنا ہے کہ یہاں پلاؤصرف بچھیاکے گوشت میں پکایا جاتا ہےاور یہی چیز ہمارے پلاؤ کو خاص بناتی ہے۔
ایک چھوٹے سے اسٹال سے شروع ہونیوالے نیوالفاطمہ فوڈز کی آج شہر کے مختلف علاقوں میں برانچیں موجود ہیں، نیو الفاطمہ فوڈزکے مالک کا کہنا ہے کہ ہم 25 سال سے شہریوں کو لذیر کھانے فراہم کررہے ہیں ،ہم نے ایک چھوٹے سے اسٹال سے آغاز کیا اور اب خدا کے فضل سے ڈی ایچ اے فیز ٹو میں بھی ہماری برانچ قائم ہوچکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارا پلاؤ صرف دیسی مصالحہ جات سے تیار کیا جاتا ہے ، ہم ذائقہ یا خوشبو بڑھانے کیلئے مصنوعی فلیورز کا استعمال نہیں کرتے۔
پلاؤ پاکستان کا ایک لازمی جزو ہے لہٰذا خاص طور پر کراچی میں پلاؤ کی طرح طرح کی تراکیب ابھر کر سامنے آرہی ہیں،دی باورچی کیٹرنگ کا پلاؤ بھی کھانے والوں کو اپنی طرف کھینچ لاتاہے، قیوم آبادسی ایریامیں واقع دی باورچی کیٹرنگ کی طرف سے سادہ پلاؤ نہیں بلکہ سبز مصالحے میں بنا پلاؤفروخت کیا جاتا ہے۔