سکھر حیدر آباد موٹر وے سندھ کیلئے انقلابی اقدام ہے۔معاونِ خصوصی عاصم سلیم باجوہ

تازہ ترین

تازہ ترین

سکھر حیدر آباد موٹر وے سندھ کیلئے انقلابی اقدام ہے۔معاونِ خصوصی عاصم سلیم باجوہ
سکھر حیدر آباد موٹر وے سندھ کیلئے انقلابی اقدام ہے۔معاونِ خصوصی عاصم سلیم باجوہ

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات اور سی پیک پروگرام کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سکھر حیدر آباد موٹر وے حکومت کا  سندھ کیلئے ایک انقلابی اقدام ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ 306 کلومیٹر طویل سکھر حیدر آباد موٹر وے (ایم 6) کی منظوری ایکنک میں بی او ٹی کی بنیاد پر دی گئی جسے فِن ماڈل کے تحت ترجیح حاصل ہے جبکہ یہ سندھ کیلئے انقلابی قدم ثابت ہوگا۔

معاونِ خصوصی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ یہ اقدام اندرونِ سندھ کیلئے تعمیراتی ترقی اورسماجی و اقتصادی انقلاب لائے گا۔ پشاور کراچی مشرقی راستہ مشرقی بلوچستان کو موٹر وے کے نیٹ ورک سے ملا دے گا جس سے سندھ پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔ 

Related Posts