حکومتی اعانتوں کا مقصد مستحق افراد کو ریلیف فراہم کرنا ہے،وزیراعظم عمران خان

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ڈی ایم کی قیادت کوہر فورم پر جواب دیا جائے، وزیر اعظم عمران خان
پی ڈی ایم کی قیادت کوہر فورم پر جواب دیا جائے، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے دی گئی مختلف اعانتوں کا مقصد مستحق غریب اور نادار افراد کو ریلیف اور مدد فراہم کرنا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے یہ بات مختلف معاشی امور کے بارے میں ایک تھنک ٹینک کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم عمران خان نے سبسڈیز کے پورے نظام کا تفصیلی جائزہ لینے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ شفاف انداز میں زیادہ سے زیادہ غریب اور نادارا فراد ان سے استفادہ کرسکیں۔

وزیر اعظم نے مشیر خزانہ کو مختلف شعبوں میں حکومت کی طرف سے فراہم کی گئی سہولتوں کا جائزہ لینے اور ان کی جانچ پڑتال کرنے ا ور ان کی افادیت بڑھانے کیلئے جامع سفارشات مرتب کرنے کی غرض سے ایک خصوصی سیل بھی قائم کرنے کی ہدایت کی۔

احساس ایمرجنسی کیش ٹرانسفر پروگرام کی اہمیت، دائرہ کار اور شفافیت کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے ضرورت مند اور مستحق افراد کو بجلی، گیس، یوٹیلیٹی سٹورز اور دیگر اعانتوں کی فراہمی کیلئے احساس کیش پروگرام کے ڈیٹا بیس سے استفادہ کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کو بجلی گیس، کھادوں، یوٹیلیٹی سٹورز، برآمدات، ہاؤسنگ، احساس، نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور دیگر سرکاری اداروں کے بجٹ اور سبسڈیز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

Related Posts