راولپنڈی، میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا (پی آر او) رشوت کے الزام میں گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

راولپنڈی، میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا (پی آر او) رشوت کے الزام میں گرفتار
راولپنڈی، میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا (پی آر او) رشوت کے الزام میں گرفتار

راولپنڈی:محکمہ اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے میٹرو پولیٹن کارپوریشن راولپنڈی کے افسرتعلقات عامہ (پی آر او) کوگورنمنٹ کنٹریکٹر سے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

گرفتار ہونے والے پی آر او شیخ اعجاز احمد کے خلاف اینٹی کرپشن حکام نے مئی2019کو مقدمہ درج کیا تھا،جبکہ پاک فضائیہ سے سبکدوش ہونے والے عامر محبوب سکنہ غازی کالونی کھاریاں نے اینٹی کرپشن کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ آرمی ایوی ایشن اور ایئر فورس میں بطور گورنمنٹ کنٹریکٹر کام کر رہا ہے۔

عامر محبوب کے مطابق ملزم شیخ اعجاز احمد نے ضلع کونسل راولپنڈی میں بطورٹاؤن افسر(ریگولیشن) تعیناتی کے دوران انسداد ڈینگی مہم کا ٹھیکہ دلوانے کے لئے4لاکھ53ہزار روپے وصول کئے،لیکن بعد ازاں ٹھیکہ طلب کرنے پراسے مطلوبہ کاغذات فراہم نہ کئے اور حیلے بہانوں سے ٹالنا شروع کر دیا۔

جس پر درخواست گزار نے رقم واپسی کا تقاضا کیاتو اس نے 4دسمبر2017کو اسٹامپ پیپر پر تحریر دی اور3جنوری2018کی تاریخ کا نیشنل بنک سٹی برانچ کا ایک چیک 4لاکھ 53ہزار روپے مالیت کا دیا،جو مقررہ تاریخ پر ڈس آنر ہو گیا۔

اینٹی کرپشن نے گزشتہ سال17مئی کو اینٹی کرپشن ایکٹ کی دفعہ 5/2/47کے تحت مقدمہ نمبر 7درج کیا تھا،تاہم بعد ازاں ملزم نے سیاسی سفارش پر اپنا تبادلہ بطور پی آر او میٹرو پولیٹن کارپویشن راولپنڈی میں کروا لیا تھا،جبکہ گرفتارہی کے خوف سے ملزم دفتر سے غائب رہتا تھا۔

اس ضمن میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اعجاز احمد لاہور میٹرو پولیٹن میں لوکل افسر کی حیثیت سے کام کرتا تھا اور وہ جس سیٹ پر تعینات تھا اس پر تبادلہ نہیں ہو سکتا تھا،لیکن یہ سیاسی سفارش کی بنیاد پر بار بار راولپنڈی میں تبادلہ کروا لیتا تھا،تاہم گزشتہ روز اینٹی کرپشن حکام نے اسے گرفتار کر لیا۔

Related Posts