ایک سال کے دوران پرندے ٹکرانے سے پی آئی اے کے 18 طیاروں کو نقصان

تازہ ترین

تازہ ترین

ایک سال کے دوران پرندے ٹکرانے سے پی آئی اے کے 18 طیاروں کو نقصان
ایک سال کے دوران پرندے ٹکرانے سے پی آئی اے کے 18 طیاروں کو نقصان

اسلام آباد:پاکستان کے مختلف ایئر پورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، صرف ایک سال میں پرندے ٹکرانے سے قومی ائیر لائنز (پی آئی اے) کے 18 طیاروں کو نقصان پہنچا ہے۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے ملک کے کسی بھی ائیرپورٹ پر پرندوں کوبھگانے کیلئے جدید آلات نصب نہیں کیے ہیں جس کے باعث پرندے ٹکرانے سے ناصرف پروازوں کاشیڈول متاثر ہوتا ہے بلکہ طیاروں کو نقصان پہنچنے کیساتھ کسی بڑے حادثے کا خطرہ بھی موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق جنوری 2020ء سے جون تک طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 12 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ جولائی میں صرف19دنوں کے دوران جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے 10واقعات پیش آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پرندے ٹکرانے کی وجہ سے پی آئی اے کے طیاروں کو سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے اور پرندے ٹکرانے کی وجہ سے پی آئی اے کے ایک سال میں مجموعی طور پر 18طیارے متاثر ہوئے ہیں۔

کراچی اور لاہور ائیرپورٹ پر پرندے ٹکرانے کے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ائیرپورٹس کے اطراف گندگی پر منڈلانے والے پرندے جہازوں سے ٹکرانیکی وجہ بنے ہیں۔

پی آئی اے کے متاثر ہونے والے طیاروں میں بوئنگ777 اور ائیربس320 شامل ہیں،قومی ائیرلائن کو طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں ناصرف اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑے بلکہ ان واقعات سے پروازوں کا شیڈول بھی متاثرہوا۔

Related Posts