جنیوا: اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ اِس وقت پوری دنیا ایک دوراہے پر کھڑی ہے کیونکہ آج عدم مساوات اور تقسیم کے متعلق فیصلہ کن وقت آگیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ آج وہ وقت آگیا ہے جب عالمی برادری کو ایک اہم فیصلہ کرنا ہے کہ کیا ہم ہمیشہ افراتفری، تقسیم اور عدم مساوات کا شکار رہیں گے؟
اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ کیا یہ مناسب نہیں کہ ہم اپنے ماضی کی غلطیوں کو درست کریں اور ہر شخص کی بھلائی کیلئے مل کر چلیں؟ آج ہم ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑے ہیں لیکن ہم جانتے ہیں کہ ہم تاریخ کی کس سمت میں کھڑے ہیں۔
Now is the time for global leaders to decide:
Will we succumb to chaos, division & inequality?
Or will we right the wrongs of the past & move forward together, for the good of all?
We are at breaking point. But we know which side of history we are on.https://t.co/U9gxAbDU0t pic.twitter.com/oP2Pg1xMM5
— António Guterres (@antonioguterres) July 21, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل اقوامِ متحدہ نے عوام کو مخلصانہ مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ غلط معلومات کی وباء پھیلی ہوئی ہے، آپ کو چاہئے کہ محتاط رہیں۔
ٹوئٹر پر 2 روز قبل اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ انٹرنیٹ پر غلط پروپیگنڈے کی وباء ہر گزرتے روز کے ساتھ تیزی سے پھیل رہی ہے جس سے عوامی صحت اور زندگیوں کو خطرات درپیش ہیں۔
مزید پڑھیں: غلط معلومات کی وباء سے محتاط رہیں۔اقوامِ متحدہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








