دُنیا دوراہے پر کھڑی ہے، عدم مساوات کے متعلق فیصلے کا وقت آگیا۔ اقوامِ متحدہ

تازہ ترین

تازہ ترین

دُنیا دوراہے پر کھڑی ہے، عدم مساوات کے متعلق فیصلہ کن وقت آگیا۔ اقوامِ متحدہ
دُنیا دوراہے پر کھڑی ہے، عدم مساوات کے متعلق فیصلہ کن وقت آگیا۔ اقوامِ متحدہ

جنیوا: اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ اِس وقت پوری دنیا ایک دوراہے پر کھڑی ہے کیونکہ آج عدم مساوات اور تقسیم کے متعلق فیصلہ کن وقت آگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ آج وہ وقت آگیا ہے جب عالمی برادری کو ایک اہم فیصلہ کرنا ہے کہ کیا ہم ہمیشہ افراتفری، تقسیم اور عدم مساوات کا شکار رہیں گے؟

اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ کیا یہ مناسب نہیں کہ ہم اپنے ماضی کی غلطیوں کو درست کریں اور ہر شخص کی بھلائی کیلئے مل کر چلیں؟ آج ہم ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑے ہیں لیکن ہم جانتے ہیں کہ ہم تاریخ کی کس سمت میں کھڑے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  اقوامِ متحدہ نے عوام کو مخلصانہ مشورہ دیتے ہوئے کہا  کہ غلط معلومات کی وباء پھیلی ہوئی ہے، آپ کو  چاہئے کہ محتاط رہیں۔

 ٹوئٹر پر 2 روز قبل اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ انٹرنیٹ پر غلط پروپیگنڈے کی وباء ہر گزرتے روز کے ساتھ تیزی سے پھیل رہی ہے جس سے عوامی صحت اور زندگیوں کو خطرات درپیش ہیں۔

مزید پڑھیں: غلط معلومات کی وباء سے محتاط رہیں۔اقوامِ متحدہ 

Related Posts