درگاہِ عالیہ کے سجادہ نشین پیر شاہ عبدالحق گیلانی کا انتقال، نمازِ جنازہ آج ادا کی جائے گی

تازہ ترین

تازہ ترین

درگاہِ عالیہ کے سجادہ نشین پیر شاہ عبدالحق گیلانی کا انتقال، نمازِ جنازہ آج ادا کی جائے گی
درگاہِ عالیہ کے سجادہ نشین پیر شاہ عبدالحق گیلانی کا انتقال، نمازِ جنازہ آج ادا کی جائے گی

اسلام آباد: گولڑہ شریف کی درگاہِ عالیہ کے سجادہ نشین پیر شاہ عبدالحق گیلانی کا انتقال ہو گیا جن کی نمازِ جنازہ آج ادا کی جائے گی۔

مسلمانانِ برصغیر کیلئے روحانی فیض و برکت کا باعث درگاہِ عالیہ کے سجادہ نشین پیر شاہ عبدالحق گیلانی طویل عرصے سے علیل تھے جن کے انتقال پر ملک کی معروف شخصیات اور علمائے کرام نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پیر شاہ عبدالحق گیلانی کی نمازِ جنازہ آج گولڑہ شریف میں نمازِ عصر کے بعد ادا کی جائے گی۔ پیر سید غلام محی الدین کے صاحبزادے پیر شاہ عبدالحق گیلانی کی عمر انتقال کے وقت 94 برس تھی۔

آپ کے والد پیر سیّد غلام محی الدین گیلانی کو بابو جی بھی کہا جاتا تھا جو ایک عالمِ دین، زاہدِ عالم اور ممتاز روحانی بزرگ تھے جو پیر مہر علی شاہ کے اکلوتے صاحبزادے تھے۔

دربارِ عالیہ گولڑہ شریف میں 37 برس تک سجادہ نشین رہنے والے پیر سید غلام محی الدین کی تعلیم و تربیت اور پرورش بھی پیر مہر علی شاہ گولڑوی نے فرمائی جبکہ علمائے کرام بھی تعلیم و تربیت میں شامل رہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ سندھ سے سجادہ نشین درگاہِ بابا فرید دیوان عثمان کی ملاقات

Related Posts