تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافے سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے، وزیر اعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

Top builders assures PM of economic activities upto Rs1.3 trillion

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافے سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگےاور معیشت کو استحکام ملے گا۔

ملک کے 13 سرکردہ بلڈروں نے اگلے 4سے 5 ماہ کے دوران مختلف پروجیکٹس شروع کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئےکہا ہے کہ 1اعشاریہ 3 کھرب روپے تک کی اقتصادی سرگرمیاں پیدا ہوں گی اور ایک لاکھ ہاؤسنگ یونٹس کا اضافہ ہوگا۔

یہ یقین دہانی وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقدہ ہاؤسنگ ، تعمیر و ترقی سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کے ہفتہ وار اجلاس کے دوران کرائی گئی۔

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کی نمائندگی کے لئے اجلاس میں کراچی ، اسلام آباد اور لاہور کے معروف بلڈروں اور ڈویلپرز کے صوبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

وزیر اعظم نے نجی بینکوں کو تعمیراتی شعبے میں مدد فراہم کرنے کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کی جانب سے حوصلہ افزائی کوسراتے ہوئے کہا کہ آباد قومی سطح پر بلڈروں اور ڈویلپرز کی نمائندگی کرتا ہے اور نجی شعبے کی تعمیراتی سرگرمیوں میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

آباد کے نمائندوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار نہ صرف این او سی اور اجازت ناموں کو آسان بنایا جارہا ہے بلکہ نجی بینک بلڈروں اور ڈویلپروں کو تعمیراتی سرگرمیوں کے لئے ترغیب دے رہے ہیں اور اس کا سہرا یقینا ً موجودہ حکومت اور اسٹیٹ بینک کو جاتا ہے ۔

بلڈروں اور ڈویلپرز نے وزیر اعظم کو یقین دلایا کہ موجودہ نظام ان کے مسائل کے جلد حل اور اربوں روپے کے منصوبے شروع کرنے میں مدد کرے گا۔

عمران خان نے بلڈرز کمیونٹی کے اعتماد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کے تعمیراتی شعبے کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں:شوگر مافیا کے خلاف تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی 11 رکنی ٹیم تشکیل

Related Posts