عید پر ہر کوئی دوسروں سے منفرد نظر آنے کی کوشش کرتا ہے، خواتین حناء اور چوڑیوں سے اپنے ہاتھوں کو سجاتی ہیں اور مرد بھی خوبصورت نظر آنے کیلئے کئی جتن کرتے ہیں، ایم ایم نیوز نے اپنے قارئین کیلئے اس عید الاضحی پر زرق برق لباس میں عید منانے والے ستاروں کا انتخاب کیا ہے۔
ماورا حسین
پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماورا حسین نے اس عید پر سفید کامدار لباس زیب تن کیا۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر عید مبارک کے پیغام کے ساتھ اپنی خوبصورت تصویر بھی مداحوں کیلئے شیئر کی۔
محمد عامر
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ میں عید منائی، اس عید پر انہوں نے نیلے رنگ کا کرتا پاجامہ زیب تن کیا اور اپنے مداحوں کیلئے تصویر سوشل میڈیا پر جاری کی۔
وینا ملک
شوبز انڈسٹری کی معروف اسٹار وینا ملک نے خوبصورت فراق نما سفید لباس پہن کر عید منائی اور اپنے مداحوں کو عید مبارک کے پیغام کے ساتھ اپنی خوبصورت تصویر بھی شیئرکی ۔
ایمن خان
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ ایمن خان نے گولڈن کڑہائی والا کامدار سوٹ پہنچ کر عید منائی۔
جاوید شیخ
پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید منائی ، اس موقع پر انہوں نے سفید کرتا پاجامہ زیب تن کیا۔