بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی کو آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے 5سال بعد محبت کی تلاش ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریا چکرورتی کو سشانت سنگھ کے قتل کے شبے میں سوشل میڈیا پر گالیوں اور ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا اور نفسیاتی الجھنوں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
رواں سال جون میں سشانت سنگھ راجپوت کی موت کو 6سال مکمل ہوجائیں گے اور بھارتی میڈیا کا ماننا ہے کہ اس واقعے کے طویل عرصے بعد ریا چکرورتی اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے تیار ہیں اور اب اداکاری کے میدان میں دوبارہ قدم رکھ رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے محبت کیلئے آج بھی اپنا دل کھلا رکھا ہے۔ حال ہی میں میڈیا سے کی گئی ایک گفتگو کے دوران ریا چکرورتی نے کہا کہ تقریباً 7سال سے کام نہیں ملا تو محسوس ہوا کہ اداکاری چھوڑنی پڑے گی۔
ہندوستان ٹائمز کے ساتھ بات چیت کے دوران اداکارہ نے کہا کہ میرے لیے اداکاری کے خواب کو چھوڑ دینا کوئی آسان فیصلہ نہیں تھا۔ میں نے ہمیشہ سے اداکارہ بننے کا خواب دیکھا جسے اپنی آنکھوں سے بکھرتے ہوئے دیکھنا مشکل عمل تھا۔
گفتگو کے دوران اداکارہ ریا چکرورتی نے کہا کہ میں نے شروع میں ہنسل مہتا کی آنے والی سیریز مسترد کردی تھی۔ ہنسل صاحب اور مصنف نے مجھ سے پوچھا کہ میں کس بات کی وجہ سے انکار کر رہی ہوں؟ تو میں نے اداکاری چھوڑنے کا کہا۔
اداکارہ نے کہا کہ جب میں نے کہا کہ میں اداکاری چھوڑ دوں گی تو انہوں ن کہا کہ یہی وجہ ہے کہ مجھے یہ کرنا ہوگا، اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میری کارکردگی اچھی ہو یا بری۔ اب مجھے اپنے فیصلے پر خوشی محسوس ہوتی ہے۔
ریا چکرورتی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں نے ہاں کہا۔ سیٹ پر مختلف تجربہ اس لیے رہا کیونکہ گزشتہ 7سال میں بہت کچھ تبدیل ہوا۔ ایسا لگتا ہے جیسے آپ سائیکل چلانا بھول چکے ہیں۔ محبت ایک خوبصورت چیز ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Rhea Chakraborty fan page (@rhea_chakraborty_fan_follower)
سشانت سنگھ راجپوت کے بعد آگے بڑھنے کے تناظر میں ریا چکرورتی کا کہنا تھا کہ میں محبت کو ایک اور موقع دینا چاہتی ہوں کیونکہ میرا محبت پر یقین ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین مختلف قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








