حقیقت ہے یا گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ؟ سگے باپ پر 12 سالہ بیٹے سے زیادتی کا الزام

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے پیر محل میں ایک انتہائی تکلیف دہ اور معاشرے کے لیے شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک سگے باپ پر اپنے 12 سالہ بیٹے سے زبردستی جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔

متاثرہ بچے کی والدہ سدرا غوث نے تھانہ پیر محل میں درخواست دے کر مقدمہ درج کروایا جس پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم اسد اللہ ولد نذیر احمد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی آر کی تفصیلات کے مطابق ملزم اسد اللہ گزشتہ تقریباً 6 ماہ سے اپنے 12 سالہ بیٹے عبد الرحمن سے زبردستی بدفعلی کررہا تھا اور بچے کی مزاحمت یا کسی کو بتانے کی صورت میں گلہ دبا کر قتل کرنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔

30 جنوری 2026 کو صبح 9 بجے کے قریب جب والدہ گھر سے باہر تھیں ملزم نے ایک بار پھر زیادتی کی اور قتل کی دھمکی دی۔والدہ کے گھر واپس آنے پر بچے نے ماں کو پورا واقعہ بتایا۔ اس موقع پر دو گواہ محمد عبد اللہ اور محمد نعمان بھی موجود تھے۔

ملزم نے گواہوں کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کیا مگر مقدمہ درج نہ کرانے کی منت سماجت کی جسے والدہ نے مسترد کر دیا۔

پولیس نے مقدمہ دفعہ 376 (3) پاکستان پینل کوڈ (کم عمر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی) کے تحت درج کیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ ملزم کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

Related Posts