اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بچوں کو قتل اور جوانوں کو لاپتہ کردیا گیا جبکہ پاکستان ہمیشہ کشمیر کے مظلوم عوام کا ساتھ دے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بچوں پر اتنا ظلم و تشدد کیا گیا کہ وہ شہید ہو گئے جبکہ جوانوں کو رات کی تاریکی میں لے جا کر لاپتہ کردیا گیا۔
پیغام میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیری خواتین کے شوہروں کو قتل کرکے انہیں بیوہ کردیا گیا، علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کیا گیا جبکہ ذرائع ابلاغ پر مکمل پابندی عائد کرکے ابلاغی بلیک آؤٹ کیا گیا۔
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر میں ناقابل تصور حد تک وحشت اور ظلم و بربریت کا بازار گرم ہے جبکہ کشمیر پر ظلم کے نئے باب کو 1 سال مکمل ہوگیا۔ پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کیلئے آواز بلند کرتا رہے گا۔
Children beaten to death. Young men picked up in the dead of the night and made to disappear. Women widowed. Demographic alteration. Communication blackout. Unimaginable savagery. This is #IIOJK, 1 year on. Pakistan will always stand by the people of Kashmir. #IIOJKUnderSiege pic.twitter.com/OyWu6a9JZq
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) August 5, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا کہ زمین پر کوئی بھی طاقت مظلوم کشمیریوں اور سرزمینِ کشمیر کو حقِ خود ارادیت سے محروم نہیں کرسکتی۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں یومِ استحصالِ کشمیر کے موقعے پر وزیرِ بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا کہ اقوامِ متحدہ نے مسئلۂ کشمیر کے حل کیلئے متعدد قراردادیں منظور کیں۔
مزید پڑھیں: کوئی طاقت کشمیر کو حقِ خود ارادیت سے محروم نہیں کرسکتی۔علی زیدی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








