نئی دہلی: بیروت میں ہونے والے دھماکوں پر انسانیت تڑپ اٹھی، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکوں سے دل دہل گیا جبکہ میری دُعائیں لبنان کے ساتھ ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ بیروت میں ہونے والے بم دھماکے دل کو تڑپا دینے والے اور افسوسناک تھے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے مسلم ملک لبنان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دھماکوں کے بعد میرے خیالات اور دعائیں لبنانی عوام کے ساتھ ہیں۔
Heartbreaking and shocking. My thoughts and prayers are with the people of Lebanon.????????????
— Virat Kohli (@imVkohli) August 5, 2020
یہ بھی پڑھیں: تربیت کے بعد سننے کو ملا کہ کمزور لگ رہے ہو، ویرات کوہلی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








