بیروت میں دھماکوں میں ہلاکتیں 100 سے تجاوز، 4ہزارسے زائد زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

Death toll in Beirut port blasts reaches 78, over 4000 injured

بیروت : لبنان کے دارالحکومت بیروت میں گزشتہ روز بندرگاہ کے قریب ہونیوالے 2 دھماکوں سے ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 4ہزارسے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔

وسطی بیروت کے قریب بندرگاہوں کے گوداموں میں ہونیوالے دھماکوں کے بعد زمین لرز گئی، گھروں کی کھڑیاں ٹوٹ گئیں جبکہ سیکڑوں کچرے کا ڈھیربننے کے علاوہ بیروت بندرگاہ تباہ ہوگئی ۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اور سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکا شہر کے بندرگاہ کے علاقے میں ہوا ، جہاں گوداموں میں دھماکا خیز مواد موجود تھا۔

مزید پڑھیں:بیروت میں دھماکوں سے دل دہل گیا، میری دُعائیں لبنان کے ساتھ ہیں۔ویرات کوہلی

امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے بعد 100 سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ واقعہ میں ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے، لبنان میں دھماکوں کے بعد لوگوں سے بڑے پیمانے پر خون کے عطیات دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

Related Posts