سب سے بڑی شجرکاری مہم، اپوزیشن وزیرِ اعظم کا ساتھ دے۔عثمان ڈار کا مطالبہ

تازہ ترین

تازہ ترین

سب سے بڑی شجرکاری مہم، اپوزیشن وزیرِ اعظم کا ساتھ دے۔عثمان ڈار کا مطالبہ
سب سے بڑی شجرکاری مہم، اپوزیشن وزیرِ اعظم کا ساتھ دے۔عثمان ڈار کا مطالبہ

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ جوانان عثمان ڈار نے اپوزیشن رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ سب سے بڑی شجر کاری مہم میں وزیرِ اعظم عمران خان کا ساتھ دیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ آج پاکستان کی بہتری اور آنے والی نسلوں کی سلامتی کیلئے وزیرِ اعظم عمران خان ٹائیگر فورس کے ساتھ مل کر ملکی تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم شروع کر رہے ہیں۔

پیغام میں معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ میری اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان اور ارکان سے درخواست ہے کہ ملکی مفاد کی خاطر سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر اِس قومی مہم کا حصہ بنیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے 1 روز میں 35 لاکھ درخت لگانے کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو بھی یومِ شجرکاری میں آمد اور شمولیت کی دعوت دی۔

 ٹوئٹر پرگزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ میرے ساتھ ہر شخص شریک ہو۔ 9 اگست کو ہم پورے پاکستان میں درخت لگائیں گے۔

مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم کا 1 روز میں 35 لاکھ درخت لگانے کا اعلان

Related Posts