افغانستان کی آزادی کو 101 سال مکمل، برادر ملک کو دلی مبارکباد دیتے ہیں۔پاکستان

تازہ ترین

تازہ ترین

افغانستان کی آزادی کو 101 سال مکمل، برادر ملک کو دلی مبارکباد دیتے ہیں۔پاکستان
افغانستان کی آزادی کو 101 سال مکمل، برادر ملک کو دلی مبارکباد دیتے ہیں۔پاکستان

اسلام آباد: ہمسایہ ملک افغانستان کی آزادی کو آج 101 برس مکمل ہو گئے جس پر پاکستان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم برادر ملک کو جشنِ آزادی کی دلی مبارکباد دیتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان دفترِ خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ملک افغانستان کی آزادی کو 101 برس مکمل ہونے پر افغان حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد دیتا ہے۔ہم اپنے ہمسایہ ملک افغانستان کیلئے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔ 

پیغام میں ترجمان دفترِ خارجہ  نے کہا کہ ہم برادر اسلامی ملک افغانستان میں پائیدار امن کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے کیونکہ پاکستان کی یہ دلی خواہش ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن قائم ہو اور ہمارا ہمسایہ و برادر اسلامی ملک محفوظ، ترقی یافتہ اور خوشحال ہو۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مشترکہ کوششوں کی بدولت افغان امن عمل میں بے مثال کامیابی ملی، بلاتاخیر بین الافغان مذاکرات شروع کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ افغان امن عمل کو موجودہ مقام تک پہنچانے کیلئے ہم سب کی مشترکہ کاوشیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ افغان امن عمل اس وقت غیر معمولی مقام پر پہنچ چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  افغان امن عمل میں بے مثال کامیابی ملی۔شاہ محمود قریشی

Related Posts