اسلام آباد: ہمسایہ ملک افغانستان کی آزادی کو آج 101 برس مکمل ہو گئے جس پر پاکستان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم برادر ملک کو جشنِ آزادی کی دلی مبارکباد دیتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان دفترِ خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ملک افغانستان کی آزادی کو 101 برس مکمل ہونے پر افغان حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد دیتا ہے۔ہم اپنے ہمسایہ ملک افغانستان کیلئے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔
پیغام میں ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ ہم برادر اسلامی ملک افغانستان میں پائیدار امن کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے کیونکہ پاکستان کی یہ دلی خواہش ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن قائم ہو اور ہمارا ہمسایہ و برادر اسلامی ملک محفوظ، ترقی یافتہ اور خوشحال ہو۔
#Pakistan extends warm greetings & felicitations to Govt. & people of ???????? on #Afghanistan’s 101st Independence Day.
We reaffirm our steadfast support to the brotherly #Afghan people as they move forward in their quest for durable peace, security, development & prosperity.
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) August 19, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مشترکہ کوششوں کی بدولت افغان امن عمل میں بے مثال کامیابی ملی، بلاتاخیر بین الافغان مذاکرات شروع کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ افغان امن عمل کو موجودہ مقام تک پہنچانے کیلئے ہم سب کی مشترکہ کاوشیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ افغان امن عمل اس وقت غیر معمولی مقام پر پہنچ چکا ہے۔
مزید پڑھیں: افغان امن عمل میں بے مثال کامیابی ملی۔شاہ محمود قریشی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








