اسلام آباد میں اہم شخصیات کی تھپکی، لوڈشیڈنگ میں اضافہ، کے الیکٹرک کی اجارہ داری بحال

تازہ ترین

تازہ ترین

Load shedding increased in Karachi

کراچی : کے الیکٹرک حکام کی اسلام آباد یاترا کے بعد کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک پہنچ گیا، اسلام آباد میں اہم شخصیات کی تھپکی کے بعد کے الیکٹرک کی اجارہ داری بحال ہوگئی۔

بجلی کی پیداوار میں کمی بجلی چوری کو جواز بنا کر 1100 فیڈرز پر طویل دورانیہ کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بڑھ گیا، کے الیکٹرک کی جانب سے صارفین کو اسٹار صارف کا درجہ بھی اور لوڈشیڈنگ کے لئے بجلی چوری والا علاقہ ہونے کا بھی الزام لگا کر اپنی نااہلی پر پردہ ڈالا جارہا ہے۔

بجلی کی ترسیل کا نیا نظام نصب کرنے کے بعد بھی کے الیکٹرک مختلف علاقوں اور وہاں کے صارفین کو بجلی چوری کا جھوٹا الزام عائد کرکے بجلی بند کرنے پر بضد ہے ،کے الیکٹرک کے 1600 فیڈرز میں سے 75 فیصد فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

محمود آباد، اعظم ٹاؤن، کورنگی ،لانڈھی ،ملیر ،احسن آباد، ناظم آباد، اورنگ آباد، شاہ فیصل کالونی، گلشن اقبال، گلشن معمار، پاپوش نگر، عیسیٰ نگری، بلدیہ ٹاؤن، قائم خانی کالونی،الواسع ٹاون کورنگی سمیت دیگر علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں لوڈشیڈنگ :سپریم کورٹ نے کے الیکٹرک کی رپورٹ مسترد کردی

اوور بلنگ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ستائے کراچی کے عوام نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے کے الیکٹرک سے چھٹکارہ دلانے کی اپیل کی ہے۔

Related Posts